اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں طالبان اور داعش میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی کے باعث مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہے۔ جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتے سے جاری ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شدت پسند گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169